حیدرآباد۔20نومبر(اعتماد نیوز) پنجاب کے خود ساختہ سوامی رام پال کو آج
28نومبر تک کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ چنانچہ ہریانہ میں کل انکی
گرفتاری کے بعد آج انکو پنجاب ۔ہریانہ کی عدالت میں
پیش کیا گیا۔ اور انکو
عدالتی تحویل میں دینے کے احکام کے بعد ما بعد سماعت کو 28/نومبر تک کے
لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اس موقع پر رام پال نے کہا کہ انکی آشرم میں 6افراد
کی موت ہونے پر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔